حیدرآباد۔/23نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی نے آر اینڈ بی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ میڈیا اکیڈیمی کی عمارت کے تعمیری کاموں کو ڈسمبر کے اواخر تک مکمل کرلیں۔ میڈیا اکیڈیمی کے صدر الم نارائنا نے آج پرشانت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اکیڈیمی کی عمارت جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔ پرشانت ریڈی نے انجینئر انچیف گنپتی ریڈی کو ہدایت دی کہ اکیڈیمی کی عمارت کے تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کی جائے۔ حال ہی میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر نے چیف منسٹر کے ہاتھوں اکیڈیمی عمارت کے افتتاح کا اعلان کیا تھا۔ سکریٹریٹ ، یادگار شہیدان تلنگانہ اور مجسمہ امبیڈکر کے ساتھ ساتھ جنوری کے دوسرے ہفتہ میں چیف منسٹر میڈیا اکیڈیمی کی نئی عمارت کے افتتاح کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ر
وزیر عمارات و شوارع نے عہدیداروں سے تعمیر کے موجودہ موقف کے بارے میں رپورٹ طلب کی۔ر