میڈیا کا اچھا اسٹنگ آپریشن جائز

   

تھرواننتاپورم: کیرالا ہائی کورٹ نے حال ہی میں دو رپورٹرس کے خلاف فوجداری کارروائی کو کالعدم کردیا جو کیرالا کے سنسنی خیز سولار اسکام کیس کے سلسلہ میں ان کے اسٹنگ آپریشن کی پاداش میں شروع کی گئی تھی۔جسٹس پی وی کنی کرشنن نے کہا کہ میڈیا کو وقتاً فوقتاً روایتی طریقہ سے ہٹ کر کام کرنا پڑسکتا ہے تاکہ وہ حکومت وقت کی کارگزاری سے عوام کو واقف کراسکیں۔ نیک نیتی سے کیا گیا اسٹنگ آپریشن غلط نہیں کہا جاسکتا۔ تاہم اس طرح کے اسٹنگ آپریشن کو قانونی حیثیت دی جاسکتی ہے یا نہیں، اس کو طئے کرنے کا اختیار ہر معاملہ میں مختلف ہوسکتا ہے۔