ماسکو: روس میں متعدد میڈیا ہاؤسز نے جمعہ کے روز صدر ولادیمیر پوٹن کے نام ایک کھلے مراسلے میں مطالبہ کیا کہ آزاد صحافت کے خلاف ’ریاستی مہم‘ بند کی جائے۔ یہ مطالبہ اس پس منظر میں کیا گیا کہ روس میں حالیہ کچھ عرصے میں متعدد میڈیا اداروں اور صحافیوں کو ’غیرملکی ایجنٹ‘ ہونے کا لیبل لگا کر ان کی صحافتی آزادی محدود کر دی گئی ہے۔ یہ مراسلہ تقریبآ نصف درجن میڈیا اداروں کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف ریاستی مہم روسی آئین سے براہ راست متصادم ہے۔