میڈیسن میں داخلہ ملنے کے باوجود مزدوری کرنے کیلئے مجبور

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : غریب خاندان میں جنم لینے والی لڑکی نے محنت سے پڑھائی کرتے ہوئے میڈیسن میں نشست حاصل کی مگر ٹیوشن فیس ہاسٹل فیس ادا کرنے کے موقف میں نہیں ہے ۔ لہذا ماں باپ کے ساتھ مزدوری کررہی ہے ۔ ضلع ورنگل کے نیکنڈہ منڈل ناگارام گاوں سے تعلق رکھنے والی سمبیا اور جیماں کی اکلوتی بیٹی انوشا نے 2022 نیٹ کے نتائج میں 96,830 رینکس حاصل کیا اور کریم نگر کے پریتم میڈیکل کالج میں کنوینر کوٹہ میں ایم بی بی ایس کی فری نشست حاصل کی ۔ گذشتہ ماہ 29 مارچ کو داخلہ کے موقع پر ٹیوشن فیس اور دوسرے فیس کے تحت 1.05 لاکھ روپئے قرض حاصل کرتے ہوئے ادا کیا ۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے 1.10 لاکھ روپئے ہاسٹل فیس ادا کرنے کی ہدایت دینے پر اپنی نانی کے جاب کارڈ پر دیہی ضمانت روزگار اسکیم کے تحت مزدوری کرنے پہونچی ۔ حکومت سے تعاون کرنے یا عوام سے عطیہ دینے کی اپیل کررہی ہے ۔۔ ن