دیگر ریاستوں کے طلبہ کو ترجیح ، انصاف کیلئے حکومت مداخلت کرے
حیدرآباد ۔15 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں میڈیسن کی نشستوں میں مقامی طلبہ کے ساتھ ناانصافیوں کی شکایات ملی ہیں۔ مینجمنٹ کوٹہ کی زیادہ تر نشستیں غیر مقامی طلبہ بھاری ڈونیشن ادا کرکے حاصل کر رہے ہیں، لہذا مینجمنٹ کوٹہ کی نشستوں میں مقامی طلبہ کیلئے تحفظات ضروری ہیں۔ حکومت نے نئے میڈیکل کالجس کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجہ میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ موجودہ کالجس کی مینجمنٹ کوٹہ کی نشستوں پر داخلوں کا معاملہ کالج انتظامیہ کی مرضی پر منحصر ہے۔ زیادہ تر دیگر ریاستوں کے طلبہ کو یہ نشستیں الاٹ کی جارہی ہیں جس سے مقامی امیدوار محروم ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت مینجمنٹ کوٹہ کی نشستوں میں اضافہ کرے یا پھر مقامی طلبہ کیلئے تحفظات فراہم کیا جائے تو مقامی امیدواروں سے انصاف ہوگا ورنہ دیگر ریاستوں کے طلبہ مقامی طلبہ کے نشستوں کو چھین لیں گے۔ طلبہ نے شکایت کی ہے کہ حکومت کی خاموشی کے سبب من مانی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ تین برسوں سے طلبہ اور ان کے سرپرست انصاف کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ر