٭٭ امریکہ میں انڈیانا پولس مقام پر ایک 11 سالہ لڑکے نے میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں کار چلاکر اپنی دادی کو دواخانہ پہنچایا اور جان بچائی۔ انجیلا بریور نے کہا کہ چہل قدمی کے دوران انہیں سانس لینے میں تکلیف محسوس ہوئی اور ان کی آنکھوں پر اندھیری چھاگئی۔ جب پوترے نے میری حالت دیکھی تو فوری کار لاکر مجھے دواخانہ پہنچایا۔ بروقت دواخانہ پہنچنے سے جان بچ گئی۔