میڈی گڈہ بیریج کامرکزی ٹیم نے معائنہ کیا

   

حیدرآباد 24 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی ٹیم نے کالیشورم پراجکٹ کے میں میڈی گڈہ(لکشمی) بیریج کے مقام کا معائنہ کیا۔ مرکز نے اس واقعہ پر 6ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ نیشنل ڈیم سیفٹی اتھارٹی کے انل جین کی زیرقیادت تشکیل دی گئی کمیٹی نے منگل کو بیریج کا معائنہ کیا۔ کمیٹی جائزہ کے بعد مرکزی ہائیڈرو پاور ڈپارٹمنٹ کو رپورٹ کرے گی۔ کالیشورم ای این سی وینکٹیشورلو اور ایل اینڈ کے نمائندے مرکزی ٹیم کے ساتھ تھے ۔میڈی گڈہ بیریج کے ٹوٹنے پر پانی چھوڑا گیا۔ اس وقت پانی کی سطح کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ 22,500 کیوسک کا سیلاب بیراج کے اوپر سے 57 دروازوں سے نیچے چھوڑا جا رہا ہے ۔