میڑچل کلکٹریٹ میں خاتون کی اقدام خود سوزی

   

حیدرآباد۔ میڑچل کلکٹریٹ میں ایک خاتون کے اقدام خود سوزی سے سنسنی پھیل گئی تاہم فوری حرکت میں آتے ہوئے سیکوریٹی عملے نے خاتون کو خود سوزی سے بچالیا جو اپنے ساتھ درخواست اور کیروسین لائی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ تین بہنیں آج ڈبل بیڈ روم مکانات کے تعلق سے کلکٹریٹ میڑچل پہنچی تھیں اور ان وارڈ سیکشن کے پاس موجود تھیں۔ ڈبل بیڈ روم مکانات کے تعلق سے دریافت کرنے کے بعد ان تینوں بہنوں میں سے ایک نے اپنے ساتھ موجود کیروسین جسم پر ڈال لیا اور انتہائی اقدام کی کوشش کررہی تھی کہ سیکوریٹی پر تعینات پولیس عملے نے اسے دیکھ لیا اور فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے ایک خاتون کانسٹبل نے اس خاتون کو انتہائی اقدام سے روک لیا۔ ان کی شناخت 35 سالہ لکشمی، 24 سالہ سلوچنا اور سجاتا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کیسرا نے مقدمہ درج کرنے کے بعد سکھی آرگنائزیشن کے ذریعہ ان کی کونسلنگ کروائی ۔