میکا سنگھ کو پاکستانی مداح نے کنسرٹ میںکروڑوں مالیت کے قیمتی تحائف دیے

   

واشنگٹن :بالی وڈ کے معروف گلوکار میکا سنگھ کو کنسرٹ میں پاکستانی مداح نے کروڑوں مالیت کے قیمتی تحائف دے دیے۔ میڈیا کے مطابق گلوکار میکا سنگھ کو حال ہی میں امریکہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران پاکستانی مداح کی جانب سے قیمتی تحائف دیے گئے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں میکا سنگھ کو اسٹیج پر یہ تحائف وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق میکا سنگھ جب اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے تو پاکستانی مداح نے ہجوم میں سے چین لہرا کر گلوکار کی توجہ حاصل کی۔ اس کے بعد وہ مداح اسٹیج پر میکا کے پاس آیا اور تحائف پیش کیے۔ اس نے سونے کی چین میکا کے گلے میں پہنائی، ایک قیتمی گھڑی پیش کی اور ساتھ ہی ہیروں کی انگوٹھیاں بھی دیں۔ میڈیا کے مطابق ان تحائف کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ ہندوستانی روپے بتائی جارہی ہے۔