میکرون ۔ محمد بن سلمان بات چیت، قیام امن کی کوششیں

   

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔بات چیت میں مملکت اور فرانس کے درمیان تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق موضوعات کے علاوہ علاقائی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔شہزادہ محمد اور میکرون نے امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی۔