ممبئی۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے اسٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل 9 اپریل کو ممبئی انڈینز کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔لازمی قرنطینہ کو مکمل کرنے کے بعد ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود، میکسویل کرکٹ آسٹریلیا سے اپنے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے لیے طے شدہ شرائط کی وجہ سے راجستھان رائلز کے خلاف منگل کے میچ سے باہر ہوگئے ۔میکسویل پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن انہیں آئی پی ایل کے رواں سیزن میں کھیلنے کے لیے 6 اپریل تک انتظار کرنا پڑے گا۔ ہیسن نے ٹیم کے آفیشل ٹویٹر پیج پر کہا کرکٹ آسٹریلیا واضح طور پر کہتا ہے کہ کوئی بھی معاہدہ شدہ کھلاڑی 6 اپریل سے پہلے کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ اس لیے جب وہ آتے ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ 6 اپریل سے پہلے نہیں کھیل سکیں گے۔ ہم نے اس کے مطابق ایک منصوبہ بنایا ہے۔ میکسی (میکس ویل) 9 اپریل سے ہمارے لیے دستیاب ہوگا۔آر سی بی نے اس سیزن میں اب تک دو میچ کھیلے ہیں جن میں اس نے ایک جیتا ہے اور ایک ہارا ہے۔یادر رہیکہ گزشتہ سیزن میکسویل نے بنگلور کے لئے نہ صرف بہترین مظاہرہ کیا تھا بلکہ وہ ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں شامل تھے ۔