میکسیکومیں مسافر بس حادثہ16 افراد ہلاک

   

میکسیکو: مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 16 افراد ہلاک اور 36زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، افسوناک واقعے میں بس سڑک پر الٹ گئی اور اس کا ملبہ سڑک پر بکھر گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں مجموعی طور پر 52 مسافر سوار تھے، جن میں 16 موقع پر ہلاک جبکہ 36 مسافر زخمی بھی ہوگئے ہیں، جنہیں علاج کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

طوفان بادوباراںسے مکہ میں تعلیمی ادارے بند
مکہ مکرمہ : سعودی شہر مکہ میں گزشتہ شب سے طوفان بادو باراں کے باعث تعلیمی اداروں میں ایک دنکی چھٹی دے دی گئی ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، مکہ کے ادارہ برائے تعلیمی امور نے طوفان بادو باراں کی وجہ سے شہر کے تعلیمی اداروں میں ایک دن کے لیے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیاصارفین نے اس حوالے سے بعض ویڈیوز جاری کیے ہیں جن میں شدید بارش کے دوران خانہ کعبہ میں نماز کی ادائیگی اور گھںٹہ گھر پر بجلی گرنے کے مناظر شامل ہیں۔