میکسیکو کے میئر کی پرانی رسم کے تحت مگرمچھ سے شادی

   

میکسیکو سٹی : کہتے ہیں محبت اندھی ہوتیہے ، میکسیکو میں ایک شہر کے میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے اس قول کو سچ ثابت کردیا ہے ۔ واقعات کے ایک حیران کن موڑ میں ایک شخص نے کیمن کے نام سے مشہور مگرمچھ نما رینگنے والے جانور سے شادی کر کے محبت کے حصول میں ایک جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے ۔وکٹر نے 30جون 2023 کو ایک مگرمچھ سے شادی کی ۔ اس نے ایک تقریب کے دوران شادی کی تمام روایتی رسومات ادا کیں ۔ انہوں نے شادی کے موقع پر اپنی دلہن کے ساتھ رقص بھی کیا ۔