٭ میگھالیہ کے چیف منسٹر کونراڈ کے سنگما نے ریاست کی اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کرتے ہوئے مرکز سے کہا کہ وہ پوری ریاست کو شہریت ترمیمی قانون سی اے اے سے استثنیٰ قرار دے۔ جو علاقے چھٹویں شیڈول کے تحت نہیں آتے ہیں ان کے بشمول میگھالیہ کو سی اے اے سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ سنگما نے کہا کہ میگھالیہ کے 27 کے منجملہ 23 میونسپل وارڈس چھٹے شیڈول کے علاقوں کے تحت آتے ہیں۔
