میگھالیہ میں زلزلہ،افغانستان اور تاجکستان میں بھی جھٹکے

   

نئی دہلی : منگل کے روز ہندوستان کے علاوہ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلہ آنے کی خبریں موصول ہوئیں۔ ہندوستان میں پہلے تو منی پور میں منگل کے روز علی الصبح تقریباً 3 بجے زلزلہ آیا، اور پھر میگھالیہ میں صبح تقریباً 7 بجے زلزلہ کا اثر محسوس کیا گیا۔ منی پور کے نونی ضلع میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی زمین کی سطح سے 25 کلومیٹر اندر تھی۔ جہاں تک میگھالیہ کا سوال ہے، وہاں زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 محسوس کی گئی ہے۔دوسری طرف افغانستان میں 4.1 شدت کا زلزلہ آنے کی خبر ہے۔