نئی دہلی ۔ 7 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی کالجیم کی جانب سے میگھالیہ کو تبادلہ کے خلاف درخواست کے استرداد کے چند روز بعد مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس وی کے تہلرمانی نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ۔ انہوں نے استعفیٰ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو پیش کیا اور اس کی ایک نقل جمعہ کے دن شام میں چیف جسٹس ونچی گوگوئی کو روانہ کردی۔ چیف جسٹس گوگوئی کی قیادت میں قائم کالجیم نے سفارش کی تھی کہ جسٹس تہلرمانی کو جنہیں ترقی دے کر 8 اگست 2018 ء کو مدراس ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا ، انہیں میگھالیہ ہائیکورٹ کا جج مقرر کیا جائے۔ 28 اگست کو کالجیم نے ان کے تبادلے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد رمانی نے اس فیصلہ پر نظرثانی کیلئے کالجیم سے نمائندگی کی تھی۔ اور کالجیم کے فیصلے کی سخت مخالفت کی تھی۔