میں ، وزیراعظم؟ بگ بی کا مداح سے استفسار

   

Ferty9 Clinic

٭ میگا اسٹار امیتابھ بچن سے اُن کے ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا انھوں نے کبھی وزیراعظم ہند بننا چاہا؟ امیتابھ نے اِنسٹاگرام پر اپنے پرستار کو دلچسپ جواب دیا : ’’ارے یار صبح صبح شبھ شبھ بولو‘‘۔ یوں تو ان الفاظ کا مطلب ہوتا ہے کہ ارے بھائی یہ کیا کہہ رہے ہو، کچھ اچھا کہو۔ یعنی امیتابھ نے کبھی وزیراعظم بننے کی خواہش نہیں کی۔ امیتابھ نے انکشاف کیا کہ وہ 12 سال سے روزانہ اپنا بلاگ لکھتے آئے ہیں۔