میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا: غلام نبی آزاد

   

سری نگر: ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی بی جے پی کے وزیر رہے ہیں نہ ہی کبھی اس کے رکن رہے ہیں۔انہوں نے کہا: میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا’۔موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ عمر صاحب بی جے پی کے منسٹر رہے ہیں اور محبوبہ جی وزیر اعلیٰ رہی ہے میں ان دونوں کا احترام کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘میں بی جے پی کا کبھی بھی منسٹر رہا ہوں نہ رکن لہذا لوگوں کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ کون بی جے پی کی ای، بی یا سی ٹیم ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘غلام نبی آزاد، آزاد تھا، آزاد ہے اور آزاد رہے گا، میں نبی کا غلام ہوں’۔