میں اور بگھیل او بی سی ہیں اور کانگریس نے ہمیں وزیراعلیٰ بنایا: گہلوت

   

نئی دہلی: راہول گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں مجرم ٹھہرائے جانے اور پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد بی جے پی کی او بی سی پچ کا مقابلہ کرتے ہوئے، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اتوار کو کہا کہ ان کا تعلق بھی او بی سی برادری سے ہے اور وہ تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے ہم منصب بھوپیش بگھیل کا تعلق بھی او بی سی برادری سے ہے۔اشوک گہلوت نے راج گھاٹ پر منعقد کانگریس کے ’سنکلپ ستیہ گرہ‘ پروگرام میں یہ بات کہی۔
کہا کہ میں مالی سینی برادری سے تعلق رکھتا ہوں اور اسمبلی میں صرف ایک ایم ایل اے (اس برادری سے) ہے اور وہ میں خود ہوں، لیکن میں ریاست میں تیسری بار وزیر اعلیٰ بنا ہوں۔ انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہ اسے لوگوں کو بتانا چاہئے کہ نیرو مودی، للت مودی اور میہول چوکسی کیا او بی سی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں