میں بی جے پی اور مودی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کر سکتا ،اب اس ملک میں دو نظریاتی جنگ ہونے جارہی ہے :راہل گاندھی

,

   

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کھلے طور پر کہا کہ میں مودی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتا ۔ہریانہ کانگریس رابطہ کمیٹی کی پریورتن بس یاترہ میں میں مختلف جگہوں پر گاندھی نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں دو نظریاتی جنگ ہونے جا رہی ہے جس میں ایک طرف بی جے پی اور ار یس یس ملک کو بانٹنے اور نفرت پہیلانے اور دشمنیاں پہیلانے کا نظریہ ہے دوسری طرف کانگریس کا عام لوگوں سے محبت اور بھائی چارگی اور دلوں کو جوڑنے کا نظریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 2014 کے انتخابات میں وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر ہندوستانی کے کھاتہ میں پندرہ پندرہ لاکھ اور دو کڑوڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا وہ وعدوں کا تو پورا کرنے سے رہے اور اپنا حساب دینے کے بجائے عوام کو گمراہ کرنے میں لگے ہیں ۔
انہوں نے صاف طور پر کہا کہ مجھے مودی کی طرح جھوٹے وعدے کرنے نہیں آتے ۔اور کانگریس نے مدھیہ پردیش ،چھتیس گڑھاور راجستھان میں کسانوں کی قرض معافی کا وعدہ پورا کیا ہے غریبوں کو کم ازکم آمدنی کی گیارنٹی اسکیم کے بارے میں گاندھی نے یہ دعوی کیا ہے کہ یہ اسکیم غریبی کو ختم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگی ،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا کانگریس ایک بہت بڑا ہدف ہوگا ۔
(سیاست نیوز)