میں سگریٹ پیتی ہوں نہ شراب: رکول پریت سنگھ

   

٭ اداکارہ رکول پریت سنگھ نے کہا کہ انہیں منشیات کے کیس میں پھنسایا جارہا ہے جبکہ میں سگریٹ پیتی ہوں نہ شراب۔ مجھے گواہ کے طور پر طلب کیا گیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے وزارت اطلاعات و نشریات کو ہدایت دی ہے کہ وہ 15 اکتوبر تک میڈیا کے خلاف کی گئی کارروائی اور اقدامات سے متعلق موقف رپورٹ داخل کریں۔ رکول پریت سنگھ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ منشیات کے کیس میں اس کا نام آنے کے بعد اسے میڈیا کی طرف سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ یہ جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ میں منشیات لیتی ہوں۔ میں نہ تو سگریٹ پیتی ہوں اور نہ ہی شراب۔ میرے بارے میں ٹی چیانلس غلط پروپگنڈہ کر رہے ہیں۔