’میں مشکلات کا مقابلہ کیسے کرتی ہوں؟‘ میشل اوباما کی نئی کتاب کا نام

   

واشنگٹن : یہ 2020 کے صدارتی انتخاب کے بعد کے اس موسم گرما کی بات ہے جب کویڈ 19 کی وبا سے ملک میں اموات اور الگ تھلگ رہنے کا سلسلہ جاری تھا اور سیاسی اور نسلی بے چینی کے ساتھ ساتھ امریکی کیپیٹل پر شورش کی فضا تھی۔ ایسے میں ہر شخص یہ جاننا چاہتا تھا کہ ان مسائل کو کن طریقوں سے حل کیا جا سکتا ہے۔ اور وہ کسی طور مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ آپ کیا کر رہی ہیں ؟ تو یہی وہ وقت تھا جب میں نے اس بارے میں سوچنا شروع کر دیا۔یہ کہانی ہے امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کی اہلیہ اور سابق خاتون اول میشل اوباما کی جو دنیا کی ایک مشہور ترین خاتون ہیں۔ انہوں نے 2018 میں ریلیز ہونے والی اپنی بیسٹ سیلنگ یاد داشت ،Becoming کے بعد ایک اور کتاب , ‘‘The Light We Carry: Overcoming in Uncertain Times. تحریر کی ہے۔سابق خاتون اول نے اپنی یہ کہانی سنانے کا فیصلہ اس لیے کیا کیوں کہ وہ سمجھتی ہیں کہ لوگ کہانیوں سے سیکھتے ہیں۔پیپلز میگزین کو دیے گئے انٹر ویو میں میشل اوباما نے اپنی اس کہانی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 2020 کا موسم گرما وہ وقت تھا جب ان کی بیٹیوں سے لے کر ان کی سہیلیاں اورانہیں خط لکھنے والے اجنبی تک یہ جاننا چاہتے تھے کہ ان پریشان کن وقتوں سے کیسے نمٹا جائے۔ اور یہ ہی وجہ تھی کہ انہوں نے اس بارے میں سوچا اورپھر سخت حالات سے نمٹنے کے اپنے طریقوں پر روشنی ڈالنے کے لیے ایک کتاب لکھی جس کا عنوان ہے(دی لائٹ وی کیری : ان ان سرٹین ٹائمز )، یعنی وہ روشنی جسے ہم غیر یقینی حالات پر قابو پانے کے لیے اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔