میں معافی مانگتا ہوں”: ممبئی کے اسپتال میں آگ لگنے والی اموات پر بولے سی ایم اودھو ٹھاکرے

,

   

Ferty9 Clinic

مہاراشٹرا کے شہر ممبئی کے ایک کوویڈ اسپتال میں آتشزدگی سے متاثرہ افراد کے لواحقین کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے 5-5 لاکھ روپے معاوضے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی نے آگ کے باعث پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے معافی مانگی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اسپتال کو کورونا مہاماری کے وقت اجازت دی گئی تھی اور اس کی اجازت 31 مارچ کو ختم ہونے والی تھی لیکن اس سے قبل ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ اس کوویڈ اسپتال میں نہیں بلکہ مال کے ایک دکان میں لگی تھی جہاں سے پھیلتے ہوئے یہ اسپتال تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی اس واقعے کا ذمہ دار ہے اس پر کارروائی کی جائیگی۔