میں نڈال کے لیے خوش ہوں: فیڈرر

   

نئی دہلی۔ راجر فیڈرر نے کہا کہ وہ اس سال کے فرنچ اوپن میں رافیل نڈال کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھیں گے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کلے کورٹ گرانڈ سلام میں نڈال کا شاندار ریکارڈ تمام کھیلوں کی تاریخ میں سب سے غیر معمولی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ 14 بارکے رولینڈ گیروس چمپئن، نڈال نے گزشتہ ہفتے رافا نڈال اکیڈمی میں کلے کورٹ میجر سے دستبرداری کا اعلان کیا کیونکہ وہ اپنے کولہے کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔نڈال 2005 میں اپنے ٹورنمنٹ کے آغاز کے بعد پہلی بار سیزن کے دوسرے گرانڈ سلام میں نہیں کھیلے گا۔نڈال نے چھ بار فرنچ اوپن میں فیڈررکا مقابلہ کیا اور ہر موقع پر جیتا جس میں چار فائنل بھی شامل تھے۔فیڈرر نے اس موقع پرکہا کہ صحت یابی کے لئے فرنچ اوپن سے وقفہ لینا ایک اہم فیصلہ ہے اور وہ خوش ہیں کہ نڈال نے آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔