میں نے اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیا ہے: وکرمادتیہ سنگھ

   

شملہ: ہماچل کی سکھو حکومت پر چھائے بحران کے بادلوں کے درمیان ریاستی کانگریس صدر اور رکن پارلیمنٹ پرتیبھا سنگھ کے بیٹے اور کابینی وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیا ہے ۔ سنگھ نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کریں گے جب تک کہ کانگریس کے مبصرین اپنا حتمی فیصلہ نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مبصر سے بات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور ایم ایل اے سے بات کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے ۔ یہ صورتحال میری وجہ سے نہیں ہوئی۔

یہ ان ایم ایل اے (کراس ووٹنگ) کی وجہ سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بجٹ پر ووٹوں کی تقسیم چاہتی ہے کیونکہ پارٹی کو لگا کہ اس سے یہ ظاہر ہو جائے گا کہ کانگریس ریاستی اسمبلی میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے ۔