میں نے کسی بھی ایم پی کو کتا نہیں کہا : رینوکا

   

نئی دہلی : 12 دسمبر (ایجنسیز) کانگریس ایم پی رینوکا چودھری نے کہا کہ انہوں نے کسی بھی کانگریس ایم پی کو کتا نہیں کہا، میں نے صرف اتنا کہا کہ وہ لوگ جو کاٹتے ہیں وہ پارلیمنٹ کے اندر ہیں۔ دراصل ایم پیز کو کتا کہنا خود کتے کی توہین ہے کیوں کہ کتے میں کچھ ایسے اوصاف ہوتے ہیں جو انسانوں میں نہیں ہوتے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن کے پہلے روز رینوکا چودھری اپنے ساتھ اپنے پالتو کتے کو لے کر آئی تھیں جس سے ایک تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔