میں پیدل یاترا کرکے ملک کے خواب کو جوڑ رہا ہوں: راہل گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا میں 100 کلومیٹر پیدل یاترا مکمل کرنے کے بعد پیر کو کہا کہ ان کا سفر ملک کے خوابوں کو جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا خواب ٹوٹ گیا لیکن بکھرا نہیں اور اس خواب کی کڑیوں کو دوبارہ جوڑنے کے لیے وہ کنیا کماری سے کشمیر تک 3600 کلومیٹر طویل پیدل سفر کر رہے ہیں۔