٭ مدھیہ پردیش کی وزیر امرتی دیوی کا ایک ویڈیو گشت کررہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’’میں گوبر میں پیدا ہوئی تھی، گوبر اور مٹی پیدا ہونے کی وجہ سے میرے قریب کورونا ہرگز نہیں آسکتا‘‘۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔ دیوی نے مزید کہا کہ وہ ان افواہوں کا جواب دے رہی ہیں کہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہوں۔ میں ایک جلسہ کے درمیان بے چینی محسوس ہونے پر چلی گئی تھی ۔ میرے وہاں سے چلے جانے سے یہ افواہ پھیلائی گئی کہ مجھے کورونا ہوا ہے۔