میں 3 ایونٹس میں شرکت کروں گی : مانو بھاکر

   

نئی دہلی : خود کو منفی تبصروں سے دور رکھتے ہوئے ہندوستانی پستول کھلاڑی مانو بھاکر نے کہا کہ وہ منفی اور مشکل حالات کے باوجود 3 ایوینٹ میں شرکت کریں گی جس میں 25 میٹر کے مقابلے میں شامل ہیں ۔ پہلی مرتبہ اولمپک میں ملک کی نمائندگی کرنے والی مانو خالی ہاتھ وطن لوٹی ہیں ۔ ٹوکیو سے واپسی کے بعد میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے 19 سالہ مانو نے کہا کہ اولمپک کے دوران ماحول مکمل طور پر منفی تھا کیونکہ کوچ جسپال رانا کے ساتھ ان کے تنازعات رہے کیونکہ کوچ نے ان پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ 25 میٹر پستول ایوینٹ سے خود کو دستبردار کرلیں ۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے مانو نے کہا کہ میں 25 میٹر ایوینٹ کے علاوہ تینوں ایوینٹ میں شرکت کروں گی ۔ کامن ویلتھ گیمس کی گولڈ میڈلسٹ مانو نے کہا کہ تنازعہ اور منفی ماحول کی وجہ سے ان کے مظاہروں پر اثر پڑا ہے ۔ علاوہ ازیں جسپال رانا کی جانب سے چند فیصلوں کیلئے بنایا جانے والا دباؤ بھی مظاہروں پر اثرانداز ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بار بار 25 میٹر کے ایوینٹ سے دستبرداری کیلئے کہا جارہا تھا کیونکہ حکام مانتے تھے کہ وہ اس ایوینٹ کیلئے اہل نہیں ہے ۔