میہول چوکسی نے امریکیوں کو بھی لگایا چونا اصلی بتاکر بیچتا تھا لیب میں بنے ہیرے !

,

   

واشنگٹن ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پنجاب نیشنل بینک میں ہوئے 12,700 کروڑ روپئے کے لون دھوکہ دہی معاملہ کے ملزم ہیرا کاروباری میہول چوکسی پر اب امریکیوں کو بھی ٹھگنے کا الزام لگا ہے ۔ دراصل امریکہ کی دیوالیا عدالت نے چوکسی کی امریکہ میں واقع ’ سیمیول جویلرس ‘ کمپنی کے خلاف جانچ کے حکم دئیے تھے ۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ چوکسی کی کمپنی اصلی ہیروں کی جگہ گاہکوں کو لیب میں بنائے گئے ہیرا بیچا کرتی تھی ۔ انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس میں شائع خبر کے مطابق ، اس جانچ میں پتہ چلا کہ چوکسی برٹش ورجن آئی لینڈ کی ایک لیبارٹری میں ’ خفیہ طور سے ‘ ہیرے بنواتا تھا ۔ اس سے پہلے بھی چوکسی کے ایک سینئیر ملازم نے بھی الزام لگایا تھا کہ اس کی کمپنی نقلی ہیروں کو اصلی بتا کر بیچا کرتی تھی ۔۔