نئی دہلی میں اسرائیل سفارت خانہ کے اطراف سکیورٹی میں اضافہ

,

   

مقامی پولیس چاہ باد ہاوز اور نئی دہلی میں سفارت خانہ کے باہر متعین کردی گئی ہے


نئی دہلی۔ایک اہلکار نے کہا کہ حماس اوراسرائیل تنازعہ کے پیش نظر مذکورہ دہلی پولیس نے چاہباد ہاوز اور اسرائیلی سفارت خانہ کے باہرسکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

مقامی پولیس چاہ باد ہاوز اور نئی دہلی میں سفارت خانہ کے باہر متعین کردی گئی ہے‘انہوں نے کہاکہ مرکز,ی دہلی میں چاندنی چوک کے پاس چاہ باد اور نئی دہلی میں سفارت خانہ کے اطراف واکناف میں تعینا ت مقامی پولیس کوسختی چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مذکورہ عہدیدار نے مزیدکہاکہ اتھارٹیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دونوں تنصیبات کے اطراف واکناف چوکسی میں اضافہ کریں۔ ہفتہ کی صبح حماس کے اچانک حملے نے اسرائیل کو حیران کردیا‘ غزہ پٹی پر حماس کی حکومت ہے۔

اسرائیل میں کم ازکم 700لوگ مارے گئے ہیں اور 2100سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق غزہ پٹی میں یہاں 500کے قریب اموات ہوئے ہیں اور 2000لوگ اسرائیل کے جوابی حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔