نئی دہلی میں تملناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن کی سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے ملاقات

   

شمال مشرقی ریاستوں میں ریلائنس کا
75 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کاہدف
نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی)ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے شمال مشرقی ریاستوں میں اپنی سرمایہ کاری کو 75 ہزار کروڑ روپے تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ فی الحال ان ریاستوں میں کمپنی کی تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں ریلائنس ان ریاستوں میں تقریباً 45 ہزار کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے ۔ مکیش امبانی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ‘ رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ’ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز وزیر اعظم مودی اور ملک کو آپریشن سندور پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا، جو مسلح افواج کی بے مثال بہادری کی وجہ سے کامیاب ہوا۔
مکیش ا مبانی نے کہا کہ اس مجوزہ سرمایہ کاری سے 25 لاکھ سے زیادہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ مکیش امبانی نے ریاستوں میں 350 بائیو گیس پلانٹ لگانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ جیو کا حوالہ دیتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ ریلائنس جیو کا 5جی نیٹ ورک شمال مشرقی ریاستوں کی تقریباً 90 فیصد آبادی تک پہنچ چکا ہے ۔ 50 لاکھ لوگ جیو 5G نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہیں اور اس سال یہ تعداد دوگنی ہو جائے گی۔ ریلائنس ریٹیل کسانوں سے ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے براہ راست خریداری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ مکیش امبانی نے کہا کہ وزیر اعظم کی کوششوں سے شمال مشرق حاشیے سے نکل کر ہندوستان کے ترقی کے نقشے پر ابھرا ہے ۔