نئی دہلی: قومی راجدھانی میں اتوار کو 49 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت میں جھلسے دہلی والوں کو دھوپ اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی سے منگل کو مسلسل دوسرے دن بھی شدید گرمی اور لو کے تھپیڑوں سے کچھ راحت ملی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے ۔ محکمے نے کہا کہ بجلی چمکنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مون سون مقررہ وقت سے چھ دن پہلے پہنچ گیا ہے۔