سرینگر 6 اگست(یو این آئی)دہشت گردی کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف جموں و کشمیر پولیس کی انسدادِ انٹیلی جنس یونٹ نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے دہلی کے مصروف ترین علاقے لاجپت نگر میں قائم ایک تجارتی یونٹ ’شالیمار ٹیکسٹائلز‘ پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔کشمیر کی ایجنسی کے مطابق یہ چھاپہ پولیس اسٹیشن سی آئی کے سری نگر میں درج ایف آئی آر نمبر 02/2024 کے تحت کیا گیا، جس کی بنیاد پر یو اے پی اے کی دفعات 13، 38، 39، 40 کے ساتھ ساتھ تعزیراتِ ہند کی دفعہ 120-B کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے ۔ چھاپے کیلئے سری نگر میں این آئی اے ایکٹ کے تحت نامزد خصوصی جج سے باقاعدہ سرچ وارنٹ حاصل کئے گئے تھے۔