نئی دہلی میں میٹرو لائن کی توسیع کو مرکزی کابینہ کی منظوری

   

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے گروگرام میں ہوڈا سٹی سنٹر سے سائبر سٹی تک میٹرو لائن کی توسیع کو منظوری دے دی ہے جس پر 5452 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی ہے ۔یہ لائن 28.5 کلومیٹر لمبی ہوگی اور اس میں 27 اسٹیشن ہوں گے اور بسئی ڈپو کے ذریعے دوارکا ایکسپریس وے کو بھی جوڑے گی۔اسٹینڈرڈ گیج کی یہ لائن پوری طرح ایلویٹڈ ہوگی اوربسئی گاؤں کے قریب اسے ڈپو سے جوڑا جائے گا۔یہ پروجیکٹ منظوری کے بعد چار سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا اور اسے ایک خصوصی انڈر ٹیکنگ ‘ہریانہ ماس ریپڈ ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن’ کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں مرکزی حکومت اور ہریانہ کی 50-50 حصہ داری ہوگی۔اس لائن کے ذریعے نئے گروگرام کو پرانے گروگرام سے جوڑا جائے گا۔ اس کے اگلے مرحلے میں اسے اندرا گاندھی ایئرپورٹ سے جوڑا جائے گا۔اس پر بننے والے اسٹیشنوں میں ہوڈا سٹی سنٹر، سیکٹر 45، سائبر پارک، سیکٹر 47، سبھاش چوک، سیکٹر 48، سیکٹر 72 اے ، ہیرو ہونڈا چوک، ادیوگ وہار فیز 6، سیکٹر 10، سیکٹر 37، بسئی گاوں، سیکٹر 9، سیکٹر 7، سیکٹر 4، سیکٹر 5، اشوک وہار، سیکٹر 3، بجھگیڑا گاؤں، پالم وہار ایکسٹینشن، پالم وہار سیکٹر 23 اے ، سیکٹر 22، ادیوگ وہارفیز 4، ادیوگ وہار فیز 5 اور سائبر سٹی شامل ہیں۔