ماسکو، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے سابق وزیر اعظم دیمتری مدویدیف نے اپنے ساتھیوں کو کئی برسوں تک نازک حالات میں پیشہ ورانہ طور پر کام کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ روس کی نئی کابینہ جلد ہی تمام اہم مسائل کا ازالہ کر ے گی ۔ مسٹر مدویدیف نے سوشل میڈیا کے پیج پر لکھاکہ میں کام کے آغاز پر روس کی نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ میں حکومت کے تمام ارکان سے اہم مسائل کے ازالہ کا متمنی ہوں جن کا ملک سامنا کر رہا ہے ۔ گزشتہ برسوں کے دوران نازک حالات میں پیشہ ورانہ طور پر کام کرنے کے لیے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کے ساتھ ہم نے کام کیا ہے ۔