رام نومی کی شوبھا یاترا سے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کا خطاب
حیدرآباد 7 اپریل (سیاست نیوز) شہر میں اتوار کو رام نومی شوبھا یاترا جلوس گوشہ محل رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کی قیادت میں نکالا گیا۔ جلوس میں راجہ سنگھ نے کہاکہ ترمیم شدہ وقف قانون ملک میں ’’لینڈ جہاد‘‘ کو روک دے گا۔ راجہ سنگھ نے کہاکہ ہندوستان میں ’’زعفرانی حکومت‘‘ کے قیام کے بعد لینڈ جہادیوں کے لئے مشکل وقت گزر رہا ہے کیوں کہ وزیراعظم نے وقف ترمیمی بل پاس کردیا ہے اور قانون بھی بن گیا ہے۔ راجہ سنگھ نے کہاکہ جب ملک آزاد ہوا تھا تب وقف کی چار ہزار ایکر اراضی تھی اب کس طرح 9.5 لاکھ ایکر ہوگئی ہے۔ راجہ سنگھ نے کہاکہ ترمیم شدہ قانون مسلمانوں کی زمین نہیں چھینے گا۔ مودی ’’سب کا ساتھ ۔ سب کا وکاس‘‘ چاہتے ہیں۔ انھوں نے مجلس کے صدر اسدالدین اویسی پر ’’مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن‘‘ ہونے کا الزام لگایا۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ اویسی کے ترمیم شدہ وقف قانون کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ گوشہ محل رکن اسمبلی نے کہاکہ ہر ہندو کا مطالبہ ہے کہ ملک کو ہندو راشٹر قرار دیا جائے۔ اتوار کو نکالے گئے جلوس کا پرامن طور پر اختتام عمل میں آیا جس میں پولیس نے اہم رول ادا کیا۔ حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے شوبھا یاترا کے پرامن اختتام پر تمام افراد سے اظہار تشکر کیا۔ ش