نئے سال کی تقریبات میں بڑی رکاوٹ، کھلی اور بند جگہوں پر جلسے کرنے کی پولیس کی طرف سے بالکل اجازت نہیں

   

نئی دہلی: کوویڈ 19 کی اومیکرون شکل کے پھیلاؤ کے پیش نظر، ممبئی پولیس نے ہوٹلوں اور ریستورانوں سمیت کسی بھی بند یا کھلی جگہ پر نئے سال کی تقریبات اور اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔ ایک اہلکار نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ اس سلسلے میں ایک حکم بدھ کو ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایس چیتنیا نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت جاری کیا۔ اہلکار نے کہا کہ یہ حکم جمعرات سے 7 جنوری 2022 تک نافذ العمل رہے گا۔ پولیس کے حکم نامے میں کسی بھی بند یا کھلی جگہ پر نئے سال کی تقریبات، اور اجتماعات بشمول ہوٹل، ریستوراں، بینکوئٹ ہال، بارز، پب، آرکسٹرا، ریزورٹس، کلب اور عمارتوں کی چھتوں سمیت کسی بھی بند یا کھلی جگہ پر نئے سال کی تقریبات، پروگرامز اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔