نئی دہلی : اقوام متحدہ نے ہندوستان کی آبادی کو متعلق کہا کہ یہ ۲۱؍ ویں صدی کی زیادہ آبادی والا ملک ہے ۔اور یہاں نئے سال کے موقع یکم جنوری کو سب سے زیادہ بچے پیدا ہوتے ہیں ۔ صرف ہندوستان میں ۱۸؍ فیصد نئے سال کے موقع پر ہوتی ہے ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے کروائے گئے سروے کے مطابق یکم جنوری کو 69,944 بچے پیدا ہوئے ہیں ۔جب کہ چین میں 44,940اور نائجریا میں 25,685 نومولود ہوئے ہیں ۔
ہندوستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں نمائندگی کرنے والی یاسمین علی حقی نے بتایا کہ ’’ یہ نئے سال کا پہلا دن ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم ہر ایک اس کا حق دیں ۔ ‘‘ انہوں نے نومولود کی صحت کے بار ے میں خاص توجہ دلائی ۔ اقوام متحدہ کے مطابق ہندوستان کی آبادی 1.3بلین ہے ۔ ہندوستان دنیا دوسرا بڑا آبادی والا ملک ہے ۔اقوام متحدہ نے پیشگی ظاہر کی کہ آنے والے ساولوں میں ہندوستان کی آبادی چین سے بھی بڑھ جائے گی ۔