لندن سے نظام آباد آنے والے 24 افراد کی رپورٹ نگیٹیو، محکمہ صحت کو راحت
نظام آباد : لندن سے نظام آباد ضلع کو آنے والے 24 افراد کے ریزلٹ نگیٹیو آنے پر محکمہ صحت عامہ کے عہدیداروں نے چین کی سانس لی واضح رہے کہ لندن میں نئے وائرس کی وباء پھیلنے اور اس ہونے والے نقصانات کے باعث عالمی سطح پر تشویش کی لہر جاری ہے تو حالیہ چند دنوں سے لندن سے وطن کو آنے والے افراد پر حکومت کی جانب سے نظر رکھا گیا تھا اور 9 ؍ ڈسمبر سے 22؍ ڈسمبر تک نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے 24 افراد کی آمد ہوئی تھی جس پر ان کے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے محکمہ صحت عامہ کے عہدیداروں نے خون کے نمونہ حاصل کئے تھے 23 ؍ ڈسمبر کے روز حکومت کی جانب سے احکامات جاری کرتے ہوئے لندن سے آنے والے تمام افراد کے آرٹی پی سی ٹسٹ کرنے کی ہدایت دی تھی جس پر عہدیداروں نے ان کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ان کے خون کے نمونہ حاصل کرتے ہوئے وائرالا لوجی لیاب کو روانہ کیا تھا اور کل رات دیر گئے ان کی رپورٹ نگیٹیو پائے جانے پر عہدیداروں نے چین کی سانس لی اور ان سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں احتیاطی طور پر ان کا معائنہ کیا گیا تھا اور انہیں 18 دن تک ہوم کوارنٹائن رہنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے نئے وائرس کو لیکر ضلع انتظامیہ فوری حرکت میں آتے ہوئے دواخانہ میں مریضوں کو علاج کیلئے 20 بستر پر مشتمل ایک وارڈ سرکاری دواخانہ میں قائم کیا گیا تھا ۔ اسی طرح پرائمری کنٹاکٹ میں آنے والے افراد کیلئے ماکلور میں کوارنٹائن سنٹر بھی قائم کیا گیا تھا ضلع میں اس وائرس کو لیکر حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایت دی ضلع انتظامیہ کی جانب سے چوکسی اختیار کرتے ہوئے ہوم کوارنٹائن سنٹر تک بھی قائم کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کی عوام کو ابھی بھی انتباہ دیا جارہا ہے ۔
