نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح پر ڈاک ٹکٹ، 75 روپے کا سکہ جاری

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی کی اور 75 روپے کا سکہ جاری کیا۔افتتاحی تقریب نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے لوک سبھا چیمبر میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی خطاب شروع کرنے سے پہلے مودی نے ایک نیا یادگاری ڈاک ٹکٹ اور 75 روپے کا سکہ جاری کیا۔ اس سکے کے جاری کرنے کا اعلان 25 مئی کو کیا گیا تھا۔