کولکاتا، 11 مئی (یواین آئی) مغربی بنگال کے نئے چیف منسٹر سوویندو ادھیکاری نے سیکریٹریٹ نبنّا میں اپنا عہدہ سنبھال لیا۔مسٹر ادھیکاری سفید کرتا پاجامہ پہنے صبح 11:08 بجے نبنّا پہنچے ، جہاں سینئر انتظامی اور پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا۔سیکریٹریٹ میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان، پولیس جوانوں کی جانب سے گارڈ آف آنر کے بعد انہیں باضابطہ سلامی دی گئی۔ مسٹر ادھیکاری بار بار ہاتھ جوڑ کر وہاں موجود تمام افراد کا خیرمقدم کرتے نظر آئے ۔ چیف منسٹر بعد میں سیکریٹریٹ کی 13ویں منزل پر پہنچے جہاں ان کا دفتر واقع ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے وزراء کونسل کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں تمام پانچ وزراء موجود تھے ۔