جنیوا: عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کے سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے تقریبا پانچ لاکھ نئے معاملے سامنے آنے سے دنیا میں کورونا انفیکشن کی تعداد میں ایک فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے جنوب۔مشرقی ایشیا میں انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ’’ہندوستان میں گزشتہ سات دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے تقریبا پانچ لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ
