نائب صدرنشین کورٹلہ کا عہدہ مسلم کونسلر کو دیا جائے

   

Ferty9 Clinic

مقامی مسلمانوں کی رکن اسمبلی کے ودیاساگرراؤ سے اپیل ، جی مدی پاون کی میعاد مکمل

کورٹلہ :مجلس بلدیہ کورٹلہ کی 33 رکنی کونسل میں ٹی آر ایس پارٹی کے کونسلروں کی تعداد 24 ہے۔ کانگریس آئی 2 ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے 5 ، ایم آئی ایم کے 2 ہے جن میں مسلم کونسلروں کی تعداد 8 پائی جاتی ہے جن میں ٹی آر ایس پارٹی کے مسلم کونسلروں کی تعداد 5 ، ایم آئی ایم 2 اور کانگریس آئی ایک پائی جاتی ہے ۔ نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے انتخابات کے موقع پر ہر سال ایک کونسلر کو نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدہ پر فائز کرنا طے کیا تھا اور ایک سال کی میعاد کیلئے گڈی مدی باؤن کو نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدہ پر فائز کیا گیا ۔ گڈہ مدی باون جنہیں ایک سال کیلئے نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدہ پر فائز کیا گیا تھا ان کے عہدہ پر فائز کئے گئے تقریباً2 سال کا عرصہ ہونے کو آرہا ہے لیکن نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدہ پر مسلم کونسلر کو فائز نہ کئے جانے کی وجہ سے مسلمانوں میں ٹی آر ایس پارٹی کے خلاف شدید ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ واضح رہے کہ ٹی آر ایس پارٹی اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کے موقع پر مسمانوں نے بھرپور ٹی آر ایس پارٹی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی کو اقتدار میں لانے میں اپنا اہم رول انجام دیا ۔ سابق میں ایم آئی ایم پارٹی کی تائید سے ٹی آر ایس پارٹی کے جناب شیلم وینوگوپال چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدہ پر اور جناب محمد رفیع الدین ایم آئی ایم کے کونسلر نائب چیرمین کے عہدہ پر فائز کئے گئے تھے ۔ تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ جناب محمد رفیع الدین کو نائب چیرمین کے عہدہ سے ہٹادیا گیا تھا تب سے اب تک نائب چیرمین کے عہدہ پر مسلم کونسلر کو فائز نہیں کیا گیا ۔ نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدہ پر جناب محمد انور جو لگاتار 2 مرتبہ کونسلر منتخب ہوئے ہیں ۔ انہیں یا جناب سید فہیم سابق کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ صدر ٹی آر ایس پارٹی کے اقلیتی سیل کے صدر ہیں ان کی اہلیہ محترمہ نازیہ تبسم وارڈ کونسلر 17 کو نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدہ پر فائز کرنے کی مسلمانان کورٹلہ نے رکن اسمبلی جناب کے ودیاساگر راؤ سے اپیل کی ہے ۔