نائب صدر جمہوریہ دھنکڑ کاآج چھتیس گڑھ کا دورہ

   

نئی دہلی : نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ کل چھتیس گڑھ کے دورے پر ہوں گے اور گرو گھاسی داس یونیورسٹی کے 11ویں کانووکیشن کی صدارت کریں گے ۔ نائب صدر کے سکریٹریٹ نے آج یہاں بتایا کہ دھنکڑ 15 جنوری کو چھتیس گڑھ کے بلاس پور جائیں گے ۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران نائب صدر گرو گھاس داس یونیورسٹی کے 11ویں کانووکیشن کی بطور مہمان خصوصی تقریب کی صدارت کریں گے ۔