نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ28-29 جنوری کو ممبئی (مہاراشٹر )، پڈوچیری اور کڈالور (تمل ناڈو) کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔ نائب صدر جمہوریہ اپنے دورے کے پہلے دن مہاراشٹر کے ممبئی میں مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں ہندوستان کے قانون ساز اداروں کے پریزائیڈنگ افسران کی 84ویں کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے ۔اس کے بعد نائب صدر پانڈیچیری یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ “VIKSIT BHARAT@2047” کے موضوع پر بات چیت کریں گے ۔اپنے دورے کے دوسرے دن نائب صدر جمہوریہ تمل ناڈو کے کڈلور ضلع میں شری تھلائی نٹراجر مندر، باباجی مندر اور سری ایلائی اماں مندر میں پوجا اور درشن کریں گے ۔