نائب وزیراعلیٰ دہلی سسوڈیا دواخانہ میں شریک

   

نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی لیڈر منیش سسوڈیا کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد ایل پی این جے ہاسپٹل میں شریک ہوگئے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ انہیں دو دنوں سے معمولی بخار تھا اور ٹسٹنگ کے بعد وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے ۔انہیں امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔