نائجیریائی فضائیہ نے بوکو حرام کے کیمپ تباہ کردیئے

   

لاگوس، 19 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریائی فضائیہ (این اے ایف ) نے چہارشنبہ کو کہا کہ انہوں نے شمالی مشرقی نائجیریائی ریاست بورنو میں بوکو حرام کے کیمپ تباہ کردیئے ہیں ۔این اے ایف کے ترجمان ایبی کنلے درمولا نے کہا کہ این اے ایف کی اس مہم میں بوکو حرام کے کئی لڑاکا بھی مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم بورنو کے سامبسا جنگل کے علاقے نگوسکے میں گزشتہ پیر کو شروع کیا گیا تھا۔آپریشن کے ایک ایئر انٹرڈکشن آپریشن تھا جو شمال مشرق کے اندر منتخب مقامات کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے محفوظ ٹھکانے اور سرگرمیوں کی آزادی سے محروم کرتا ہے ۔مسٹر درمولا کے مطابق این اے ایف بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی مہم مسلسل جاری رکھے گا اور آگے بھی ایسی کارروائی کرتا رہے گا۔قابل غور ہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرق کے علاقے دہائیوں سے بوکو حرام کی زد میں رہا ہے اور گروپ کے دہشت گرد اس علاقے میں دہشت گردی پھیلاتے ہیں۔ بوکو حرام نے اس علاقے میں فوج کے اوپر کئی حملے کئے ہیں جن میں سینکڑوں لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔