نائجیریائی کشتی غرقاب ، 92 مسافرلقمہ اجل

   

Ferty9 Clinic

ابوجا: ملک میں 26 مئی کو نائگر سے کیبی کا سفر کرنے والی مسافر بردار بوٹ اضافی بوجھ کے باعث سمندر میں اُلٹ گئی تھی۔نائجیریا میں 26 مئی کو ایک بوٹ کے غرقاب ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 92 تک ہو گئی۔نائجیریا کے صوبے نائگر کے گورنر عتیقو باگودو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امدادی کاروائیوں کے دوران سمندر سے مزید 16 نعشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 92 ہو گیا ہے۔یاد رہیکہ ملک میں 26 مئی کو نائگر سے کیبی کا سفر کرنے والی مسافر بردار بوٹ اضافی بوجھ کے باعث سمندر میں اُلٹ گئی تھی دو حصوں میں بٹنے والی اس بوٹ پر 160 کے قریب مسافر سوار تھے۔