نائجیر: نائجیریا کی ریاست نائجر میں ٹیگینا کے ایک مدرسے سے 30 مئی کو 136 بچوں کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا۔ پندرہ بچے جون میں اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہوگئے تھے، چھ کی موت ہو گئی تھی جبکہ باقی کو اب رہائی مل گئی ہے۔نائجیریا میں تاوان وصول کرنے کیلئے بچوں اور طلبہ کے بڑے پیمانے پر اغوا کے واقعات میں حالیہ مہینوں میں کافی تیزی آئی ہے۔متعلقہ مدرسے کے صدر مدرس ابوبکر الحسن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ رہا کیے گئے طلبہ کی حقیقی تعداد کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم اب کوئی بھی طالب علم اغوا کاروں کی قید میں نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ طلبہ کو گاڑیوں کے ذریعے واپس ان کے گھروں کو بھیجا جا رہا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ کتنے طلبہ رہا کیے گئے ہیں۔